ممبئی 06 مارچ (یو این آئی) پرائیویٹ سیکٹر کے بینک ’یس بینک‘ کے ڈوبنے اور کورونا وائرس کے ملک میں تیزی سے پھیلنے کی خبروں کی وجہ سے پیدا شدہ دباؤ سے بین بینکنگ کرنسی مارکیٹ میں روپیہ لڑھک کر 74 روپے فی ڈالر
سے تجاوز کر گیا۔
جمعرات کو روپیہ 73.33 روپے فی ڈالر تھا۔
اسٹاک مارکیٹ میں ہونے والی شدید گراوٹ کے سبب روپیہ 61 پیسے پھسل کر 73.94 روپے فی ڈالر پر کھلا اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ 74 روپے فی ڈالر کو تجاوز کر گیا ۔