ممبئی، 15اپریل (یو این آئی) عالمی سطح پر دنیا کی اہم کرنسیوں کے مقابلہ ڈالرکے مضبوط ہونے اور گھریلو سطح پر شیئر بازار میں فروخت کے دباو میں بدھ کو انٹربینکنگ کرنسی بازار میں روپیہ 17پیسے گرکر
76.44روپے فی ڈالر پر رہا۔
گزشتہ سیشن میں روپیہ 76.27روپے فی ڈالر پر رہا تھا۔
روپیہ آج 20پیسے کی مضبوطی کے ساتھ کھلا اور شروعاتی کاروبار میں یہ 75.99روپے فی ڈالر دن کی اونچی سطح پر پہنچ گیا۔