ممبئی، 9 اگست (یو این آئی) اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کے در میان در آمد کنندگان اور بینکروں کی فروخت کی وجہ سے آج انٹر بینک کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے روپیہ 6 پیسے مضبوط ہو کر 82.85 پر آ گیا۔
اس کے
پچھلے کاروباری دن، روپیہ 82.91 روپے فی ڈالر پر تھا۔
ابتدائی تجارت میں امریکی ڈالر کے مقابلے روپیہ آٹھ پیسے کے اضافے سے 82.83 پر کھلا اور سیشن کے دوران فروخت ہونے پر ڈالر کے مقابلے میں 82.80 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔