ممبئی ، 19 اپریل (یواین آئی) کووڈ 19 وبا کے تیزی سے بڑھتے ہوئے کیسز کے دباؤ میں انٹربینکنگ کرنسی مارکیٹ میں آج روپیہ 52 پیسے کی بھاری گراوٹ کے ساتھ بند ہوا اور کاروبار کے اختتام پر ایک ڈالر 74.87 روپے کا فروخت ہوا گزشتہ روز روپیہ 58 پیسے مضبوط ہو کر 74.35 روپے فی ڈالر پر رہاتھا ۔
ہندوستانی کرنسی پر شروع سے ہی زبردست دباؤ رہا ۔ یہ 45 پیسے لڑھک کر 74.80 روپے فی ڈالر پر کھلی ۔ گھریلو
اسٹاک مارکیٹوں میں بھی صبح سے ہی زبردست فروخت نے روپے پر دباؤ بنایا ۔
ایک وقت میں روپیہ 75.05 روپے فی ڈالر تک کمزور ہوا تھا ، لیکن بعد میں اس نے کچھ واپسی کی اور بالآخر 74.87 روپے فی ڈالر پر بند ہوا۔ اس کی دن کی بلندترین سطح 74.79 روپے فی ڈالر رہی ۔ دنیا کی دیگر چھ بڑی کرنسیوں کی باسکٹ میں ڈالر انڈیکس میں گراوٹ اور بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل میں نرمی سے روپے پر دباؤ کچھ کم ہو ا ۔