ممبئی، 14 اکتوبر (یو این آئی) دنیا کی دیگر اہم کرنسیز کے مقابلے ڈالر میں نرمی سے انٹر بینکنگ کرنسی مارکیٹ میں روپیہ آج چار پیسے مضبوط ہوا اور کاروبار کے اختتام پر ایک ڈالر 73.31 روپیے میں فروخت ہوا۔
ہندوستانی کرنسی میں دو دن کے بعد تیزی نظر آئی ہے۔ گذشتہ دو دنوں میں یہ 19 پیسے کمزور ہو چکی تھی۔ گذشتہ روز سات پیسے کمزور
ہو کر 73.35 روپیے فی ڈالر پر تھی۔
روپیے پرآج شروع میں دباؤ رہا۔ یہ چار پیسے کی گراوٹ میں 73.39 روپیے فی ڈالر پر کھلا اور رفتہ رفتہ 73.47 روپیے فی ڈالر تک کمزور ہو گیا۔ حالانکہ اس کے بعد ایک بار پھر اس میں مضبوطی آئی۔ کاروبار ختم ہونے سے قبل 73.29 روپیے فی ڈالر کے دن کی اعلیٰ سطح کو چھونے کے بعد بالآخر یہ 73.31 روپیے فی ڈالر پر بند ہوا۔