ممبئی، 27 جنوری (یو این آئی) یوایس فیڈرل ریزرو کے مارچ سے شرح سودمیں تیز اضافہ کرنے کے اشارے سے دنیا کی اہم کرنسیوں کے مقابلے ڈالر تقریباً ڈیڑھ سال کی بلندترین سطح پر پہنچنے کے دباومیں آج انٹربینکنگ کرنسی بازارمیں روپیہ 31 پیسے کی کمی کے ساتھ 75 روپے فی ڈالر کی
نفسیاتی سطح کے پار 75.09 روپے فی ڈالر پرآگیا۔
گزشتہ کاروباری دن روپیہ 18 پیسے گر کر 74.78 روپے فی ڈالر پر آگیا تھا۔
کاروبار کے آغاز پر، روپیہ 40 پیسے کی بڑی گراوٹ کے ساتھ 75.18 روپے فی ڈالر پر کھلا اور خرید کے دباؤ میں 75.31 روپے فی ڈالر کی کم ترین سطح پر آ گیا۔