ممبئی، 12نومبر (یو این آئی) دنیا کی اہم کرنسیوں کے مقابلہ میں ڈالر میں ہورہی تیزی اور گھریلو شیئر بازار کی گراوٹ کے درمیان آج انٹر بینکنگ کرنسی مارکٹ میں روپیہ 28پیسے گرکر 74.64روپے فی ڈالر رہا گزشتہ روز روپیہ 18پیسے گرکر 73.36روپے فی ڈالر پر رہا تھا۔ روپیہ آج مسلسل چوتھے دن گراوٹ میں رہا اور ان چار دنوں میں وہ 56پیسے کمزور ہوا
ہے۔
ڈالر کی مضبوطی اور شینئر مارکٹ کی گراوٹ آج پورے کاروبار کے دوران ہندستانی کرنسی پر حاوی رہی۔ روپیہ آج آٹھ پیسے پھسل کر 74.44روپے فی ڈالر پر کھلا۔ سیشن کے دوران یہ 74.38روپے فی ڈالر کی اونچی سطح تک چڑھا۔
کاروبار کے دوران یہ ایک وقت 74.74روپے فی ڈالر کی نچلی سطح پر گرا اور آخر میں گزشتہ روز کے مقابلہ میں 28پیسے گرکر 74.64روپے فی ڈالر پر بند ہوا۔