ممبئی،17اکتوبر(یو این آئی) دنیا کی اہم کرنسی کے مقابلے میں ڈالر کے کمزور پڑنے اور شیئر بازار میں تیزی کی بدولت جمعرات کو انٹربینکنگ کرنسی کاروبار
میں روپیہ 27 پیسے اچھل کر 71.16 روپیے فی ڈالر پر رہا۔
قبل ازیں روپیہ 71.43 روپیے فی ڈالر پر رہا تھا۔ روپیہ آج پانچ پیسے کے استحکام سے 71.38 فی ڈالر پر کھلا۔