ممبئی، 20 ستمبر (یو این آئی) دنیا کی اہم کرنسیوں کے مقابلے میں ڈالر کے مضبوط ہونے کے ساتھ ہی درآمد کنندگان اور بینکروں کی خریداری کے دباو میں پیر کو انٹر بینکنگ کرنسی مارکیٹ میں روپیہ 26 پیسے کی کمی سے 73.74
روپے فی ڈالر پر آ گیا۔
گزشتہ کاروباری دن روپیہ چار پیسے بڑھ کر 73.48 فی ڈالر پر رہاتھا۔
کاروبار کے آغاز پرروپیہ 34 پیسے کی بھاری کمی کے ساتھ 73.82 فی ڈالر پر کھلا اور سیشن کی یہی کم ترین سطح بھی رہی۔