ممبئی، 13 جولائی (یو این آئی) درآمد کنندگان اور بینکروں کے دباؤ، درآمد کنندگان اور بینکاروں کی خرید اور گھریلو اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل گراوٹ کے باعث انٹربینکنگ کرنسی مارکیٹ میں روپیہ آج 22
پیسے کم ہوکر 79.81 روپے فی ڈالر کی ریکارڈ کم ترین سطح پر آگیا۔
گزشتہ کاروباری دن روپیہ 14 پیسے گر کر 79.59 فی ڈالر پر آگیا تھا۔
ابتدائی کاروبار میں روپیہ چار پیسے کے اضافے سے 79.55 فی ڈالر پر کھلا۔