ممبئی، 15 ستمبر (یو این آئی) درآمد کنندہ اور بینکوں کی بڑھتی ہوئی ڈالر کی خریداری کے سبب روپیہ انٹربینکنگ کرنسی مارکیٹ میں اپنی ابتدائی تیزی کو کھوتے ہوئے منگل کے روز 16 پیسے کی کمی کے ساتھ 73.64 روپیہ فی ڈالر بند ہوا گذشتہ کاروباری دن ہندوستاسنی کرنسی کی قیمت پانچ پیسے اضافے کے ساتھ 73.48 روپے فی ڈالر تھی۔
گھریلو اسٹاک مارکیٹ میں اضافے
اور دنیا کی دوسری بڑی کرنسیوں کے مقابلے ڈالر کی کمزوری کی وجہ سے روپیہ بھی 15 پیسے کے اضافے سے 73.33 روپے فی ڈالر ہو گیا اور یہ دن کی بلند ترین سطح تھی۔
کاروبار کے دوران یہ 73.72 فی ڈالر کے دن کے نچلےاور 73.33 روپے روپے اور فی ڈالر دن کے بلند ترین سطح کے سرمیان رہا ۔ پچھلے دن کے مقابلے میں پیسے کی قیمت میں 16 پیسے کی کمی سے بالآخر روپے 73.64 روپے پر بند ہوا۔