ممبئی، 2ستمبر (یو این ائی) عالمی سطح پر دنیا کی اہم کرنسیوں کے مقابلہ میں ڈالر کی مضبوطی کے دباو میں بدھ کو انٹربینکنگ کرنسی بازار میں روپیہ 16پیسے ٹوٹ کر 73.03روپے فی ڈالر پر آگیا۔
گزشتہ روز روپیہ 73پیسے کی تیزی کے ساتھ تقریباً آٹھ مہینہ کی اعلی ترین سطح 72.87روپے فی ڈالر پر
رہا تھا۔ امریکہ کے مثبت اعدادو شمار کی وجہ سے ڈالر میں تیزی درج کی گئی جس سے روپیہ پر شروع سے ہی دباو رہا۔ روپیہ آج 23پیسے کی کمی کے ساتھ 73.10روپے فی ڈالر پر کھلا۔گھریلو شیئر بازار میں رہی تیزی کی مدد سے یہ کاروبار کے دوران 72.90روپے فی ڈالرسے دن کی اعلی ترین سطح 72.75روپے فی ڈالر تک پہنچا۔