ممبئی، 06 اپیرل (یو این آئی) کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے سبب کچھ ریاستوں میں جزوی لاک ڈاؤن سے معاشی اصلاحات کو نقصان ہونے کے اندیشے سے انٹر بینکنگ کرنسی مارکیٹ میں منگل کے روز روپیہ 12 پیسے کمزور ہو کر 73.42 روپیے فی ڈالر ہو گیا۔
گذشتہ روز روپیہ 18 پیسے
کم ہو کر ڈالر کے مقابلے 73.30 روپیے فی ڈالر تھا۔ روپیہ ڈالر کے مقابلے آج 08 پیسے کے اضافے کے ساتھ کھلا اور سیشن کے دوران یہ 73.20 کی اعلیٰ سطح اور 73.43 روپیے فی ڈالر کی نچلی سطح کے مابین تھا۔ بالآخر یہ گذشتہ روز کے مقابلے 12 پیسے کمزور ہو کر 73.43 روپیے فی ڈالر کی سطح پر آ گیا۔