ممبئی، 15 اپریل (یو این آئی) گھریلو شیئر بازاروں میں تیزی اور خام تیل کی قیمتوں میں گراوٹ کی وجہ سے جمعرات کے روز بین بینکاری کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے روپیہ 12 پیسے مضبوط ہوکر 74.93 روپے فی ڈالر کی سطح پر رہا۔
گزشتہ
کاروباری روز ہندوستانی روپیہ کی قیمت میں 32 پیسے کی گراوٹ درج کی گئی تھی اور وہ ڈالر کے مقابلے 75.05 روپے فی ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔
آج کاروبار کی ابتدا میں روپیہ دباؤ میں رہا اور یہ 14 پیسے کمزور ہو کر 75.19 روپے فی ڈالر کی سطح پر کھلا۔