ممبئی 14 جنوری(یواین آئی) گھریلو شیئربازارکی تیزی کے دم پر جمعرات کو انٹر بینکنگ کرنسی مارکیٹ میں روپیہ مسلسل تیسرے دن مضبوطی درج کرتا ہوا 11 پیسے کی مضبوطی میں 73.04 روپے فی ڈالر پر بندہوا۔
پچھلے کاروباری روز ہندوستانی کرنسی 10 پیسے کی مضبوطی میں 73.15 روپے فی ڈالر پر رہی تھی۔
دنیا کی دیگر اہم کرنسیوں کے باسکیٹ
میں ڈالر کے مضبوط ہونے کے دباو میں روپیہ تین پیسے کی کمی میں 73.18 روپے فی ڈالر پرکھلا اور یہی اس کی دن کی نچلی سطح بھی رہی۔
اس کے باوجود پورے کاروبار کے دوران ہندوستانی کرنسی میں تیزی رہی۔ یہ 72.97 روپے فی ڈالر کے دن کی بلندترین سطح کو چھوتی ہوئی بالآخر گزشتہ روز کے مقابلے میں 11 پیسے کی مضبوطی میں 73.04 روپے فی ڈالر پر بندہوئی۔