: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی،22اگسٹ(ایجنسی) اگر آپ بھی بچوں کی فیس کا ادائیگی کرنے یا پھردیگر پیمنٹ کرنے کے لیے بینکنگ کرتے ہیں تو یہ خبر آپکے لیے ہے- نیٹ بینکنگ کے قوانین کو آسان بنانے کے لیے آر بی آئی کی طرف سے لگاتار بدلاؤ کیے جارہے ہیں- پچھلے دنوں ریزور بینک نے این ای ایف ٹی اور آر ٹی جی ایس سے پیمنٹ ٹرانسفر کرنے پر چارج ختم کرنے
کا فیصلہ کیا تھا- اسکے بعد دسمبر سے ایف ای ایف ٹی کو 24 گھنٹے شروع کرنے کے بارے میں کہا گیا ہے- اب بینکنگ سسٹم میں ایک اور بدلاؤ سے کھاتہ داروں کو راحت ملنے والی ہے- نئے فیصلے کے تحت آر بی آئی نے ریئل ٹائم سیٹیلمنٹ (آر ٹی جی ایس) کے وقت میں بدلاؤ کردیا ہے- اب آر ٹی جی ایس کرنے کے لیے گراہکوں کو پہلے سے زیادہ سے زیادہ وقت ملے گا-