the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 17 نومبر(یو این آئی) حکومت نے پانچ ریاستوں میں ٹیلی کام نیٹ ورک اور سڑک رابطے سے محروم 44 اضلاع کے 7287 پسماندہ اور قبائلی دیہاتوں میں 4 جی نیٹ ورک کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے 6466 کروڑ روپے کے منصوبے کو منظوری دی۔
وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں یہاں ہوئی مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں لیے گئے اس فیصلے کی معلومات فراہم کرتے ہوئے اطلاعات و نشریات کے وزیر انوراگ ٹھاکر نے بتایا کہ اس منصوبے کے تحت ان گاؤں میں ٹیلی کام ٹاوروں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ پانچ سال کے لئے آپریٹنگ اخراجات کا التزام بھی شامل ہے۔
اس



منصوبے میں جن پانچ ریاستوں کے خواہشمند اضلاع کو فائدہ ہو گا، ان میں آندھرا پردیش، چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ، مہاراشٹر اور اڈیشہ شامل ہیں ۔
مسٹرٹھاکر نے بتایا کہ یہ رقم محکمہ مواصلات کے یونیورسل سروس اوبلیگیشن فنڈ ’یو ایس او فنڈ‘ سے فراہم کی جائے گی ۔ یہ فنڈ پرائیویٹ سیکٹر کی مواصلاتی کمپنیوں سے خصوصی چارجز کے ذریعے اکٹھا کیا جاتا ہے جو ہر علاقے میں نیٹ ورک کی توسیع کی ذمہ داری کو براہ راست پورا کرنے کے قابل نہیں ہو تی ہیں ۔ ٹھیکہ چھوڑ جانے کے بعد اس منصونے کو 18 ماہ میں پورا کیا جائے گا ۔ اس کے لیے مسابقتی بنیادوں پر ٹینڈرز طلب کیے جائیں گے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.