ممبئی، 02 نومبر(یواین آئی) دنیا کی اہم کرنسیوں کے مقابلے میں ڈالر کے کمزور ہونے کے باوجود گھریلو سطح پر امریکی کرنسی کی طلب میں اضافہ ہونے پر پیر کو روپے 32 پیسے پھسل کر 74.42 روپے فی ڈالر پر رہا گزشتہ سیشن میں روپے 74.10 روپے فی ڈالر پر رہا تھا روپے آج 30 پیسے کی گراوٹ کے
ساتھ 74.40 روپے فی ڈالر پر کھلا۔
ابتدائی کاروبار میں ہی یہ 74.28 روپے فی ڈالر کے سب سے اعلی ترین سطح پر چڑھا لیکن ڈالر کی مانگ آنے کی وجہ سے بنے دباؤ سے یہ 74.45 روپے فی ڈالر کے نچلے سطح پر پھسل گیا۔
بالآخر یہ گزشتہ دن کے مقابلے میں 32 پیسے پھسل کر 74.42 روپے فی ڈالر پر رہا۔