ممبئی، 3 نومبر (یو این آئی) دنیا کی اہم کرنسیوں کے مقابلے ڈالر میں استحکام کے درمیان درآمد کاروں اور بینکاروں کی فروخت سے انٹربینکنگ کرنسی بازار میں، روپیہ آج مسلسل تیسرے دن مضبوط ہوا اور 22 پیسے چھلانگ لگا کر 74.46 روپے فی ڈالر پر پہنچ گیا۔
گزشتہ روز روپیہ 19 پیسے اضافے کے ساتھ 74.68 روپے فی ڈالر
رہا تھا۔ گزشتہ تین دنوں میں ڈالر کے مقابلے روپیہ 42 پیسے مضبوط ہوا ہے۔
شروعاتی کاروبار میں روپیہ چار پیسے کے اضافے کے ساتھ 74.64 فی ڈالر پر کھلا لیکن خریداری کے دباؤ میں 74.64 روپے فی ڈالر کی نچلی سطح پر آ گیا۔ تاہم فروخت کے زور پر یہ 74.46 روپے فی ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا اور اسی سطح پر بند بھی ہوا۔