ممبئی،07 اکتوبر (یواین آئی) گھریلو شیئر بازار میں تیزی اور خام تیل کی قیمتوں میں نرمی سے آج انٹربینکنگ کرنسی بازار میں روپے 13 پیسے مضبوط ہوا اور کاروبار کے اختتام پر ایک ڈالر 73.33 روپے کا فروخت ہوا۔
گزشتہ کاروباری روز ہندوستانی کرنسی 73.46 روپے فی ڈالر پر بند ہوا تھا۔
روپے پر آج ابتدا سے ہی دباؤ رہا۔ یہ سات پیسے ٹوٹ کر 73.53 روپے فی ڈالر پر کھلا اور کچھ ہی
دیر میں 73.55 تک کم ہوگیا۔ دنیا کی چھ دیگر اہم کرنسیوں کے باسکیٹ میں ڈالر انڈیکس میں مضبوطی سے روپے کمزور ہوا۔
بین الاقوامی سطح پر خام تیل میں دو فیصد کی کمی اور گھریلو شیئر بازاروں میں تیزی لوٹنے سے روپے نے واپسی کی اور کاروبار کے اختتام سے پہلے 73.29 روپے فی ڈالر تک بڑھ گیا۔ بالآخر گزشتہ روز کے مقابلے میں 13 پیسے بڑھ کر 73.33 روپے فی ڈالر پر بند ہوا۔