نئی دہلی ، 24 ستمبر (یو این آئی) دنیا کا سب سے قدیم موٹرسائیکل برانڈ رائل این فیلڈ نے ملک کی پہلی ریٹرو ریسنگ مہم 'دی کانٹینینٹل جی ٹی کپ' کی ابتدا کرنے کا اعلان کیا ہے۔
جس کا مقصد ایک بڑے سواری کلچر کو فروغ دینا اور
حقیقی دنیا کی ٹریک ریسنگ میں نئی راہیں کھولنا ہے۔
رائل این فیلڈ کی سب سے طاقتور ٹریک ریسنگ موٹرسائیکل 'کانٹی نینٹل جی ٹی 650' پر بنایا گیا جی ٹی کپ کا مقصد موٹرسائیکل چلانے کی ذیلی ثقافتوں اور کمیونٹیز کو ترقی دینا ہے۔