حیدرآباد، 16 اکتوبر (یو این آئی)پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوگیا ہے۔
ایک لیٹر پٹرول پر 36پیسے کا اضافہ ہوا ہے جبکہ ڈیزل پر 39پیسے کا اضافہ درج کیاگیاہے جس کے بعد تلنگانہ کے دارالحکومت
حیدرآباد میں پٹرول کی قیمت 109روپئے73پیسے تک پہنچ گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 102روپئے 80پیسے تک جاپہنچی ہے۔
روزبروز پٹرولیم اشیا کی قیمتوں میں اضافہ پر عام آدمی نے تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اضافہ نے ان کی کمر توڑ کررکھ دی ہے۔