the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 16 اگست (یو این آئی) وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے آج کہا کہ انکم ٹیکس ریٹرن آن لائن فائل کرنے کے نئے پورٹل میں درپیش مسائل ایک یا دو دنوں میں حل ہو جائیں گے محترمہ سیتارمن نے یہاں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جون میں جب اس پورٹل کو لانچ کیا گیا تھا اس وقت کچھ مسائل پیش آئے تھے اور اس کے بعد پورٹل چلانے والی کمپنی انفوسس سے رابطہ کیا گیا اور اسے درست کرنے کے لیے کہا گیا۔ ریونیو سکریٹری ہفتہ وار بنیادوں پر اس کی



نگرانی کر رہے ہیں اور انفوسس کے نندن نیلکانی نے بھی اس سلسلے میں ایک پریزنٹیشن دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ٹیکس دہندگان کی طرف سے تجاویز آئیں تھیں اور انہوں نے پرانے پورٹل کو بحال کرنے کی اپیل بھی کی تھی لیکن ایسا نہیں ہو سکا کیونکہ نئے پورٹل پر کئے گئے انتظامات پرانے پر موجود نہیں ہیں۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس سے بھی اس سلسلے میں رابطہ کیا گیا۔ اب ایک دو دن میں تمام مسائل حل ہو جائیں گے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.