نئی دہلی، 12 اپریل (یو این آئي) مارچ 2021 میں قیمتیں سخت رہنے اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کی وجہ سے خوردہ قیمتوں پر مبنی ریٹیل مہنگائی میں 5.52 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
حکومت کی طرف سے پیر کے روز یہاں جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق فروری 2021 میں یہ
اضافہ 5.03 فیصد درج کیا گیا تھا۔
اعداد و شمار کے مطابق مارچ 2021 میں گوشت اور مچھلی کی قیمت میں 15.09 فیصد، انڈے کی قیمت میں 10.60 فیصد، دودھ اور دودھ کی مصنوعات میں 2.24 فیصد، تیل اور روغن میں 24.92 فیصد، پھلوں میں 7.86 فیصد، دالوں میں 13.25 فیصد اور مسالہ جات میں 6.72 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔