ممبئی _ 24 ستمبر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے نیوز چینل کی ٹی آر پی ریٹنگ کی دھاندلیوں میں ریپبلک ٹی وی کو کلین چٹ دے دی ہے۔ ای ڈی کی جانب سے پیش کی گئی چارج شیٹ میں کہا گیا کہ ریپبلک نیوز چینل کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا۔ پی ایم ایل اے کورٹ کے جج جسٹس ایم جی دیش پانڈے
کے سامنے ای ڈی نے اس کیس کی چارج شیٹ پیش کی۔
ای ڈی نے کہا کہ اس معاملے میں ممبئی پولیس کی رپورٹ اس کی رپورٹ کے برخلاف ہے۔ رپورٹس سامنے آنے کے بعد ریپبلک میڈیا نے انکشاف کیا کہ ان کے میڈیا کو کلین چٹ مل گئی ہے۔ انہوں نے چینل کی تائید کرنے پر ناظرین کا شکریہ ادا کیا۔