نئی دہلی، 25جون (یواین آئی) پیٹروکیمیکل، ٹیلی کام اور ریٹیل سمیت مختلف شعبوں میں کام کررہی ملک کی سب سے بڑی کمپنی ریلائنس انڈسٹری کے سولر انرجی کے شعبہ میں اگلے تین برسوں میں 75 ہزار کروڑ روپے سرمایہ کاری کرنے اور اس سے متعلق آلات وغیرہ کا ملک میں
تعمیر کرنے کے اعلان سے اس شعبہ میں چین کے برتری کو زبردست چیلنج ملنے کی امید کی جارہی ہے۔
چینی کمپنیوں کا ہندوستان کے شمسی توانائی مارکیٹ پر قبضہ ہے۔
شمسی سیل، شمسی پینل اور شمسی ماڈیولز مجموعی طور پر تقریبا 80 فیصد چین سے درآمد کیا جاتا ہے۔