ممبئی، 6مئی (یو این آئی) ارب پتی کاروباری مکیش امبانی کی زیرقیادت ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ (آر آئی ایل) نے مارچ 2022 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے مالی نتائج میں 22.4 فیصد کی شرح نمو کے ساتھ 16,203 کروڑ روپے کا خالص منافع ظاہر کیا ہے۔
31
مارچ 2021 کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں کمپنی کا خالص منافع 13,276 کروڑ روپے رہا۔
کمپنی کے آڈٹ شدہ مالیاتی نتائج کے مطابق، آر آئی ایل کا خالص منافع مالی سال 2020-21 میں 49,128 کروڑ روپے کے مقابلے میں مالی سال 2021-22 میں 60,705 کروڑ روپے رہا۔