the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی،5 مارچ(یو این آئی)کورونا کے خلاف ٹیکہ کاری مہم میں اب کارپوریٹ ورلڈ بھی شامل ہوگیا ہے ریلائنس انڈسٹریز کی ڈائریکٹر نیتا امبانی نے ریلائنس کے ملازمین تحریرکردہ مکتوب میں کہا ہے کہ سبھی ملازمین اور ان کے خاندان کے ممبروں کی ٹیکہ کاری کا پورا خرچ ریلائنس انڈسٹری برداشت کرے گی۔ انہوں نے خط میں درخواست کی ہے کہ اہل ملازم، حکومت کے ذریعہ چلائی جانے والی ٹیکہ کاری مہم میں جلد ازجلد رجسٹریشن کروائیں۔ محترمہ نیتا امبانی نے ایک بار پھر کہا کہ وہ کورونا کے خلاف لڑائی میں ملک کے ساتھ کندھے سے کندھا ملاکر کھڑی ہیں۔
حکومت ہند کے ذریعہ چلائی جارہی دنیا کی سب سے بڑی



کورونا ویکسی نیشن مہم کا ذکر کرتے ہوئے نیتا امبانی نے کہا ”اب یہ کچھ ہی وقت کی بات ہے، ملک کورونا سے جنگ جیت جائے گا۔ امید، یقین اور مسرت کے ساتھ ملک ایک نئے دور میں قدم رکھے گا۔“
ریلائنس فاونڈیشن کی چیئرپرسن نیتا انبانی نے ملازمین کو یقین دلایا کہ آپ سبھی کے تعاون سے ہم جلد ہی اس وباء سے نجات پالیں گے۔ ساتھ ہی انہوں نے آگاہ بھی کیا کہ کورونا ابھی گیا نہیں ہے ہمیں کورونا کے خلاف پوری احتیاط اور چوکسی برتنی ہے۔ ہم کورونا سے لڑائی کے آخری مرحلہ میں ہیں اور جلد ہی اس پر قابو پالیں گے۔ خط کا اختتام کرتے ہوئے نیتا امبانی نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ’کورونا ہارے گا، انڈیا جیتے گا“۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.