نئی دہلی، 04 جون (یو این آئي) ملک کی سب سے بڑی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز نے مالی سال 2020-21 میں 'کارپوریٹ کی سماجی ذمہ داری' (سی ایس آر) کے تحت 1140 کروڑ روپے خرچ کیے۔
کورونا وائرس کی وجہ سے، ریلائنس نے سی ایس آر کا ایک بڑا حصہ 'مشن ان سیوا'، ڈیزاسٹر مینجمنٹ، آکسیجن اور کورونا مریضوں کے علاج پر صرف کیا ہے۔ اس کے علاوہ دیہی انقلاب، تعلیم اور کھیلوں کی ترقی پر بھی ایک بڑی رقم خرچ کی گئی ہے۔ گزشتہ سال ریلائنس کا سی ایس آر کے تحت
مجموعی خرچہ 1022 کروڑ روپے تھا۔
جب کورونا وائرس کی پہلی لہر میں مہاجر مزدور اپنے گھروں کو لوٹ رہے تھے تو ریلائنس نے ملک میں 'مشن ان سیوا' شروع کیا تھا۔ ریلائنس نے تقریبا 27 لاکھ افراد کے لئے پانچ کروڑ 50 لاکھ کھانے کے پیکٹ کا انتظام کیا تھا۔ ریلائنس نے کھانے کے بعد میڈیکل گریڈ کی آکسیجن کی ایک بڑی مقدار کا بندوبست کیا۔ آج، ریلائنس کی جام نگر ریفائنری میں تقریبا 1000 ٹن آکسیجن بنائی جارہی ہے اور ضرورت مند ریاستوں کو اسے مفت دی جارہی ہے۔