ممبئی، 18 مئی (یواین آئی) ملک کے سب سے امیر مکیش امبانی کی ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ (آرآئی ایل) کے رائٹ اشیو کے درخواست دہندگان کو باقی رقم دو قسطوں میں ادائیگی اگلے سال کرنا ہوگی۔
ریلائنس کے ذرائع نے کہا ہے کہ عالمی وبا کے دور میں نقدی کی قلت کو ذہن میں رکھ کررائٹ اشیو کو شیئرز ہولڈرز کے لیے پرکشش بنانے اور آسانی سے سرمایہ کاری کر نے کے حوالہ سے پوری رقم ڈیڑھ سال میں تین قسطوں میں لینے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب کسی کمپنی نے رائٹ اشیو کی رقم قسطوں
میں اور اتنی طویل مدت میں ادا کرنے کی سہولت دی ہے۔
کمپنی کے 53036.13 کروڑ کا رائٹ اشیو 20 مئی کو کھل جائے گا اور تین جون کو بند ہو گا۔ درخواست دہندگان کو 1257 روپے پر دیئے جانے والے رائٹ اشیو کی 25 فیصد رقم 314.25 روپے کی ادا ئیگی درخواست دینے وقت کرنا ہے. اس میں 2.50 روپے شیئرکے فیس پرائز اور 311.75 روپے پریمیم کے ہوں گے۔
ریلائنس کے بورڈ آف ڈائرکٹرز کی رايٹ اشیو پر قائم کمیٹی نے 17 مئی کو اجلاس میں باقی 75 فیصد رقم اگلے سال دو قسطوں میں لینے کا فیصلہ کیا۔