: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
ممبئی، 17 جنوری (یو این آئی) ریلائنس ریٹیل وینچرز لمیٹڈ (آر آر وی ایل) نے گزشتہ سال 2024 میں کل 779 نئے اسٹورز کھولے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ کمپنی نے گزشتہ سال میں ہر روز 2 سے زائد اسٹورز کھولے جو کہ اپنے آپ میں ایک
ریکارڈ ہے۔ اس کے ساتھ ملک بھر میں ریلائنس ریٹیل اسٹورز کی کل تعداد اب بڑھ کر 19,102 ہو گئی ہے۔ ان تمام اسٹورز میں گزشتہ سال کروڑ 60 29 لاکھ صارفین خریداری کے لیے آئے تھے یہ اعداد و شمار ریلاً یلائنس کے سہ ماہی نتائج میں سامنے آئے ہیں۔