the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی20/ اکتوبر(یو این آئی) معروف صنعت کار مکیش امبانی کی بیٹی ایشا امبانی کی قیادت والی ریلائنس رٹیل وینچرز لمیٹڈ(آر آر وی ایل) نے مشہور فیشن ڈیزائنر ریتو کمار کی کمپنی ریتیکا پرائیویٹ لمیٹڈ کی52فی صد حصہ داری حاصل کرلی ہے۔ اس میں ایورسٹون کی 35فی صد حصہ داری بھی شامل ہے۔
اس سلسلے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ریلائنس رٹیل وینچرز لمیٹڈ کی ڈائریکٹر ایشا امبانی نے کہا”ہم ریتو کمار کے ساتھ شراکت داری کرکے خوش ہیں۔ ان کے پاس مضبو ط برانڈ، بہترین ترقی صلاحیت اور فیشن اور رٹیل سیکٹر میں کئی انوویشن ہے، یہ سبھی فیکٹر ایک مکمل طرز زندگی برانڈ بنانے کیلئے کافی ہیں۔ ہم ساتھ مل کر ہندوستان اور



دنیا بھر میں اپنے ملبوسات اور کرافٹس کیلئے ایک مضبوط پلیٹ فارم اورصارف دوست نظام بنانا چاہتے ہیں تاکہ عالمی کپڑا بازار میں ہمارے کرافٹس کو وہ اعزاز اور شناخت مل سکے جس کے وہ حقدار ہیں۔“
کمپنی کے بیان کے مطابق ریتو کمار کے پورٹ فولیو ریتو کمار، لیبل ریتو کمار، آرآئی ریتو کمار، آر کے، اور ریتو کمار ہوم اینڈ لیونگ جیسے برانڈ شامل ہیں۔ جن کے دنیا بھر میں 151 رٹیل آوٹ لیٹس ہیں۔ حالانکہ ریتو کمار کا ڈیزائن سٹائل ان کے ہر ایک برانڈ میں جھلکتا ہے لیکن ان کا ہر برانڈ اپنی الگ پہچان کیلئے جانا جاتاہے۔ ہندوستانیت سے شرابور ریتو کمار کے برانڈ نے اپنے ’کلاسیکل اسٹائل‘ سے صارفین کی توجہ مبذول کی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.