نئی دلی،10 مئی(یواین آئی) ارب پتی صنعتکار مکیش انبانی کی کمپنی ریلائنس رٹیل لمیٹڈ کو 2021 کی دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی خردہ فروش کمپنی کا درجہ حاصل ہواہے دنیا کی خردہ فروش کمپنیوں کی ڈیلائٹ رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے اس کے مطابق ریلائنس رٹیل اس معاملے میں گذشتہ سال ٹاپ پر تھی لیکن
اب دوسرے نمبر پر آگئی ہے ڈیلائٹ کی رپورٹ کے مطابق’ گلوبل پاورز آف رٹیلنگ کی فہرست میں اس کا نمبر 53 وا ں رہا ہے۔
اس سے پہلے کمپنی 56 ویں نمبر پر تھی، اس طرح اس نے اس فہرست میں بھی اپنے درجہ بندی میں سدھار کیا ہے۔
خردہ فروشوں کی اس فہرست میں امریکہ کی والمارٹ اِنک سب سے ٹاپ پر رہی ہے۔