the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی،21 اپریل(یواین آئی ) ریلائنس ریٹیل نے ' ہینڈ میڈ ان انڈیا' پروگرام کا اعلان کیا ہے اس کے تحت، ریلائنس ریٹیل "سودیش" کے نام سے ریٹیل اسٹور کھولے گا تاکہ دستکاری کی مصنوعات کی نمائش کی جاسکے اور عالمی سطح پر بھرپور ہندوستانی فن کو فروغ دیا جاسکے  یہ نہ صرف ہزاروں کاریگروں اور دستکاروں کو پائیدار روزی روٹی فراہم کرے گا بلکہ پوری دنیا میں ہندوستانی آرٹ کے لیے بازار بھی فراہم کرے گا سودیش اسٹورز میں ہندوستانی کاریگروں کی بنائی ہوئی اشیا کو "سودیش برانڈ" کے تحت مارکیٹ میں لایا جائے گا۔ پہلا سودیش اسٹور اس سال کے دوسرے نصف میں کھلنے کی امید ہے۔ اس میں ہاتھ سے بنے ہوئے کپڑے، دستکاری، زرعی مصنوعات جیسے دستکاروں سے براہ راست خریدے گئے سامان کی ایک وسیع رینج ہوگی۔ سودیش ہندوستانی کاریگروں اور مستند ہاتھ سے بنی مصنوعات بیچنے والوں کو پوری دنیا کے صارفین سے مربوط کرنے کے لیے ایک عالمی بازار بھی بنائے گا۔
ڈائریکٹر ریلائنس ریٹیل وینچرز



لمیٹڈ ایشا امبانی نے کہا، "ہندوستانی فنون اور دستکاری کا مستقبل ایک دلچسپ مرحلے میں ہے۔ فن کی فنی شکلوں کو زندہ کرنے اور مقامی کاریگروں، بُنکروں اور دستکاروں کے لیے ایک ماحولیاتی نظام کی تشکیل اور ایک مضبوط انفراسٹرکچر تیار کرنے کے لیے ہماری سابقہ کوششوں کے حوصلہ افزا نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ ہمارا اسٹینڈ ایلون ہینڈی کرافٹ ڈیسٹینیشن اسٹور فارمیٹ، "سودیش" اب تیار ہے۔ اس میں ملبوسات، گھریلو ٹیکسٹائل، گھر کی سجاوٹ، فرنیچر، زیورات، تندرستی کی مصنوعات اور بہت کچھ دکھایا جائے گا۔
ایشا امبانی نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ ملک کے کاریگروں کے لیے ایک بہترین موقع ہے اور اس موقع کو حاصل کرنے کے لیے، ریلائنس ریٹیل مختلف سرکاری تنظیموں کے ساتھ شراکت داری کر رہی ہے تاکہ مختلف مقامی فن پاروں کو قومی اور عالمی سطح پر مقبول بنایا جا سکے۔ اس کے ساتھ ہی، ریلائنس ریٹیل نے مختلف دیسی دستکاریوں کے لیے کلیدی ذیلی مراکز کی شناخت کے لیے ریلائنس فاؤنڈیشن کے ساتھ معاہدہ کیا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.