نئی دہلی،7 جنوری،(یو این آئی)ملک کے مشہورو معروف صنعتکار مکیش امبانی کی کمپنی ریلائنس ریٹیل نے ہندوستان کی معتبر کوئک کامرس کمپنی ڈنزو میں 20 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے اس سرمایہ کاری سے خردہ شعبہ میں ریلائنس ریٹیل کی گرفت مزیدمستحکم ہونے کی توقع کی جارہی ہے ریلائنس ریٹیل اب اس کمپنی میں 25.8فی صدحصص کا مالک ہوگا اس سرمایہ کاری سے ڈنزو کمپنی کومجموعی طور پر24کروڑ ڈالرحاصل
ہوں گے۔
اس مفاہمت پر اظہار خیال کرتے ہوئے ریلائنس ریٹیل وینچرز لمیٹڈ کی ڈائرکٹر ایشاامبانی نے کہا کہ ہم آن لائن کھپت کے طریقہ کار میں تبدیلی دیکھ رہے ہیں اور ڈنزو کمپنی نے اس شعبے میں ہمیں کافی متاثر کیا ہے۔
ڈنزو کے ساتھ اشتراک سے ریلائنس ریٹیل کے صارفین کو زیادہ سہولت فراہم ہوگی نیز ریلائنس ریٹیل اسٹوروں سے مصنوعات کی تیز تر فراہمی کے ساتھ ساتھ صارفین کو منفرد تجربہ بھی حاصل ہوگا۔