ممبئی ، 10 اگست (یو این آئی) ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ (آر آئی ایل) کی مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی ریلائنس نیو انرجی سولر لمیٹڈ (آر این ای ایس ایل) ، امریکی کمپنی امبری انک میں 14 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے
گی۔
ریلائنس نے کہا کہ امریکہ کے میساچوسٹس میں واقع کمپنی امبری انک کے چار کروڑ23 لاکھ شیئرز خریدے گی۔
ریلائنس نے کہا کہ اپنے اسٹریٹجک سرمایہ کار پالسن اینڈ کمپنی انک اور بل گیٹس اور چند دیگر سرمایہ کاروں کے ساتھ معاہدے کا اعلان کیا۔