نئی دہلی، 19جون (یو این آئی) ملک کے معروف صنعتی گروپ ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ (آر آئی ایل) نے قرض سے پاک ہونے کے اعلان کے ساتھ جمعہ کو تاریخ رقم کرتے ہوے گیارہ لاکھ کروڑ ورپے سے زیادہ کے مارکٹ سرمایہ والی ملک کی پہلی کمپن ہونے کا فخر حاصل کیا ہے اور ساتھ ہی چوطرفہ خریداری سے کمپنی کے شیئروں نے بھی نیا مقام حاصل کیا۔
مکیش امبانی نے آج صبح ریلائنس کے ہدف سے نو مہینہ قبل قرض سے پاک ہونے کا اعلان کیا۔ اس اعلان کے بعد شیئر
بازاروں میں ریلائنس کے شیئروں نے چھلانگ لگانی شروع کردی۔
نیشنل اسٹاک ایکسچنج (این ایس ای) میں آج شروعات میں ریلائنس کا شیئر 1667روپے پر کھلا اور تاریخی 1788.80کی اونچی سطح تک پہنچے۔ گزشتہ روز کے مقابلہ شیئر 100روپے سے زیادہ اوپر چڑھا۔ بازار بند ہونے پر 6.48فیصد کی چھلانگ کے ساتھ ریلائنس کا شیئر 1763.20روپے یعنی 107.30روپے اوپر اضافہ کے ساتھ بند ہوا۔ این ایس ای پر ریلائنس کے تقریباً چار کروڑ 88لاکھ سے زیادہ شیئروں میں خرید و فروخت ہوئی۔