the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 18 جنوری (یو این آئی) مکیش امبانی کاریلائنس جیو اب گروپ کے لئے منافع بخش ثابت ہو رہا ہے۔ تقریباً سوا تین سال قبل ملک کے ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے میں قدم رکھنے والے جیو نے ستمبر۔ دسمبر 19 کی سہ ماہی میں خالص منافع میں 62.5 فیصد کا شاندار اضافہ حاصل کرتے ہوئے 1350 کروڑ روپے كمائے ہیں۔ گزشتہ برس یہ 831 کروڑ روپے تھا۔
ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کے جمعہ کو اعلان کئے گئے نتائج میں بتایا گیا ہے کی کمپنی کے صارفین تعداد گزشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے 32.1 فیصد بڑھ کر 31 دسمبر 2019 کو 37 کروڑ صارفین تک پہنچ گئی۔ کمپنی نے گزشتہ ایک برس کے دوران 13 کروڑ 57 لاکھ گاہکوں کو اپنے ساتھ وابستہ کیا ہے۔



سہ ماہی جائزے میں جیو کے ساتھ ایک کروڑ 48 لاکھ نئے گاہک وابستہ ہوئے۔
جیو کی آپریٹنگ آمدنی 28.3 فیصد بڑھ کر 13968 کروڑ روپے اور آمدنی 36.2 فیصد اضافے کے ساتھ 17555 کروڑ روپے ہو گئی۔ کل منافع 38.2 فیصد کے اضافہ کے ساتھ 5601 کروڑ روپے ہوگیا۔
سہ ماہی کے دوران فی سبسكرابر ماہانہ اوسط آمدنی 128.4 روپے رہی جو گزشتہ سہ ماہی میں 127.5 روپے تھی۔ آئی يوسي چارجز کا اطلاق ہونے کے دو ماہ کے دوران جیو ایکسز چارجز کا خالص وصول کنندہ بن گیا ہے۔ سہ ماہی کے دوران کل وائرلیس ڈیٹا ٹریفک 1208 کروڑ جی بی رہا جو گزشتہ برس سے 39.9 فیصد زیادہ ہے۔ سہ ماہی کے دوران کل وائس ٹریفک 82640 کروڑ منٹ رہا، جو گزشتہ برس سے 30.3 فیصد زیادہ ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.