نئی دہلی، 21 جولائی (یو این آئی)ٹیلی کام کمپنی ریلائنس جیو کا خالص منافع اپریل تا جون کی سہ ماہی میں 12.1 فیصد بڑھ کر 4,863 کروڑ روپے ہو گیا ایک سال پہلے اسی سہ ماہی میں یہ 4,335 کروڑ روپے تھا
ریلائنس جیو نے جمعہ کو اسٹاک مارکیٹوں کو اپنی پہلی سہ ماہی کے نتائج کی اطلاع دی اس کے مطابق، اس کی کل آمدنی اس مدت کے دوران بڑھ کر 24,127 کروڑ روپے ہو گئی جو ایک سال پہلے کی مدت میں 21,995 کروڑ روپے تھی۔