نئی دہلی / سری نگر ، 16 جولائی ( یواین آئی ) بابا برفانی کے کروڑوں عقیدت مند اب ان کے آن لائن درشن کرسکیں گے صبح اور شام ہونے والی بابا کی خصوصی آرتی اب عقیدت مند جیو ٹی وی پرلائیو دیکھ سکتے ہیں اس کے لئے ریلائنس جیو نے خصوصی انتظامات کیے ہیں شری امرناتھ جی سے لائیو اسٹریمنگ کے لئے جیو ٹی وی پر’ 'شری امرناتھ جی شرین بورڈ‘ کے نام سے ایک نیا چینل شروع کیا گیا ہے۔
عقیدت مند اب ویڈیو کانفرنسنگ ایپ جیومیٹ کے ذریعے لائیو پوجا ، لائیو ہون وغیرہ بھی کرا سکتے ہیں۔ جیومیٹ پرعقیدت مندوں کو ایک ایسا ورچوئل پوجا گھرملے گا، جس میں عقیدت
مندوں کے علاوہ شری امرناتھ جی شرین بورڈ کا پجاری بھی ورچوئل موجود ہوگا ۔ پوجا یا ہون پجاری کے ذریعہ مقدس گھپا میں عقیدت مند کے ’نام اورگوتر‘ کے ورد کے ساتھ کیا جائے گا ۔ ’منتروں اور شلوکوں‘ کے ساتھ ہونے والی والی ورچوئل پوجا کا احساس ایسا ہوگا جیسے امرناتھ گھپا میں لنگ کے سامنے بیٹھ کر پوجا کی جارہی ہے۔
ورچوئل لائیو پوجا کو بورڈ کی ویب سائٹ www.shriamarnathjishrine.com اور بورڈ کی موبائل ایپلی کیشن کے ذریعہ بک کیا جا سکتا ہے ۔ ایک مرتبہ بکنگ عمل مکمل ہونے کے بعد ، عقیدت مندوں کو جیومیٹ پر ایک لنک بھیجا جائے گا اور وہ اپنے مخصوص بکنگ کے وقت پر شامل ہوسکیں گے۔