نئی دہلی / ممبئی19، جنوری (یو این آئی) ریلائنس جیو انفو کوم لمیٹیڈ (”آرجے آئی ایل“) نے محکمہ ٹیلی مواصلات کو قبل ازوقت 30,791کروڑروپے کی ادائیگی کردی ہے کمپنی کا اندازہ ہے کہ وقت سے پہلے اس ادائیگی سے صرف سود پر ہی سالانہ 1200 کروڑروپے کی بچت ہوگی سال2014,2015,2016 میں جیو نے اسپیکٹرم حاصل کیا تھا ساتھ ہی 2021 میں بھارتی ایئرٹیل لمیٹڈ سے بھی جیو نے اسپیکٹرم خریدا تھا۔ کمپنی نے ان سبھی قرضوں کی ادائیگی کردی ہے۔ کمپنی نے ان نیلامیوں اورسودوں میں 583.3 میگا ہرٹز سپیکٹرم کا ایکویژیشن
کیاتھا۔جیونے نیلامی سے حاصل شدہ اسپیکٹرم کے قرضوں کو وقت سے پہلے ہی ادا کردیا ہے۔
ٹیلی مواصلات کمپنیوں کیلئے دسمبر2021 میں محکمہ ٹیلی مواصلات نے ایک پیکج کا اعلان کیا تھا۔ جس میں ادائیگی کی شرائط کو لچکدار کیا تھا۔ لیکن جیونے سال2016میں حاصل اسپیکٹرم سے متعلق ادائیگی کی پہلی قسط اکتوبر2021 میں ہی چکا دی تھی۔ سال2014اور 2015 میں نیلامی میں حاصل سپیکٹرم کی مکمل ڈیفرڈ دین داریوں کے ساتھ۔ ساتھ ٹریڈنگ کے ذریعہ حاصل سپیکٹرم کی دین داریوں کوجیو نے جنوری 2022 میں وقت پہلے اداکردیا ہے۔