نئی دہلی، 17 نومبر (یو این آئی) فائیو جی کے رول آؤٹ کے درمیان، ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا
ٹرائی) نے اکتوبر کے مہینے کے لیے 4جی اسپیڈ ٹیسٹ کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں مشہور صنعت کار
مکیش امبانی کی کمپنی ریلائنس جیو اوسط 4جی ڈاؤن لوڈ اسپیڈ کے ساتھ اپ لوڈ اسپیڈ میں بھی پہلے نمبر پر بنی ہوئی ہے ٹرائی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، جیو کی اوسط 4جی ڈاؤن لوڈ اسپیڈ میں 1.2 ایم بی پی ایس کا اضافہ دیکھا گیا۔