the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی ، 20 اپریل (یو این آئی ) سب سے بڑی ٹیلی کام کمپنی ریلائنس جیو نے جیو فائبر پوسٹ پیڈ صارفین کے لیے 22 اپریل سے "انٹرٹینمنٹ بونانزا" کے آغاز کا اعلان کیا ہے دراصل جیو فائبر کے 399 روپے اور 699 روپے کے پلانس بیسک انٹرنیٹ پلان تھے، جو 30 اور 100ایم پی بی ایس سپیڈ ملتی تھی۔ اب ریلائنس جیو نے ان پلانس کے ساتھ انٹرٹینمنٹ پروسنے کا اعلان کیا ہے۔ نئے اور موجودہ دونوں صارفین ان نئے پلان سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
اعلان کے مطابق صارفین 399 روپے ماہانہ سے شروع ہونے والے لامحدود تیز رفتار انٹرنیٹ پلان کے ساتھ اضافی 100 روپے یا 200 روپے ماہانہ ادا کر کے 14 او ٹی ٹی ایپس سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔ اضافی 100 روپے ادا کرنے سے صارفین جیو کے انٹرٹینمنٹ پلان کا فائدہ



اٹھا سکیں گے جس میں انہیں 6 تفریحی OTT ایپس ملیں گی۔ 200 روپے کے انٹرٹینمنٹ پلس پلان میں 14 ایپس شامل ہیں۔ 14 ایپس میں Disney+ Hotstar, Zee5, Sonyliv, Voot, Sunnxt, Discovery+, Hoichoi, Altbalaji, Eros Now, Lionsgate, ShemarooMe, Universal+, Voot Kids, JioCinema شامل ہیں۔ جیو فائبر کو ایک ہی وقت میں آلات سے منسلک کیا جا سکتا ہے، اس لیے صارفین موبائل اور ٹی وی دونوں پر ان ایپس کے تفریحی پروگرام دیکھ سکتے ہیں۔
انٹرٹینمنٹ بونانزا کے تحت کمپنی نے اپنے نئے پوسٹ پیڈ صارفین کے لیے داخلے کی لاگت کو کم کر کے صفر کر دیا ہے۔ یعنی صارفین کو تقریباً 10 ہزار روپے کی سہولیات مفت ملیں گی جس میں انٹرنیٹ باکس (گیٹ وے راؤٹر)، سیٹ ٹاپ باکس اور انسٹالیشن چارج شامل ہے۔ لیکن اس کے لیے کسٹمر کو جیو فائبر پوسٹ پیڈ کنکشن کا پلان لینا ہوگا-

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.