نئی دہلی ، 17 مئی (یواین آئی) ہندوستان کی سب سے بڑی موبائل براڈ بینڈ کمپنی ریلائنس جیو بین الاقوامی سب میرین کیبل سسٹم بنا رہی ہے ریلائنس جیو اگلی نسل کے دو سب میرین کیبلز کو پورے ہندوستانی خطے کے ڈیٹا کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ڈالے گی انڈیا ایشیاء ایکسپریس (آئی اے ایکس) نظام ہندوستان کو مشرق کی طرف سنگاپور اور اس سے آگے جوڑ دے گا ، جبکہ ہندوستان-یوروپ-ایکسپریس (آئی ای ایکس) کا نظام ہندوستان کو مغرب کی طرف مشرق وسطی اور یورپ سے جوڑے گا۔
2016 میں جیو کے آغاز کے بعد سے ہندوستان میں ڈاٹا کی مانگ میں غیر معمولی تیزی رہی
ہے۔ ڈاٹا کی کھپت میں اضافے کی وجہ سے ہندوستان آج بین الاقوامی ڈاٹا نیٹ ورک میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ یہ ہائی اسپیڈ سسٹم تقریبا 16،000 کلومیٹر کے فاصلے کے لئے 200 ٹی بی پی ایس سے زیادہ کی گنجائش فراہم کرے گا۔
اسٹریمنگ ویڈیو، ریموٹ ورک فورس، فائیو جی، آئی آئی ٹی جیسے مطالبوں کوپورا کرنے کے لئے اس طرح کی ایسی پہلی ہندوستان مرکوز آئی اے ایس سسٹم بنانے کی رہنمائی جیو کررہا ہے۔
عالمی وبائی مرض کے درمیان اس اہم کام کو انجام دینا ایک چیلنج ہے ، لیکن وبائی مرض ڈیجیٹل خدمات کے لئے اعلی سطح کے رابطے کی ضرورت پر بھی زور دیتا ہے۔