ممبئی 25اکتوبر(یواین آئی) ریلائنس جیو نے اپنے 899 روپے اور 3,599 روپے کے پری پیڈ ری چارج پلان کے ساتھ خصوصی فوائد کے ساتھ ایک نئی "دیوالی دھماکہ" پیشکش شروع کی ہے
پیشکش کے تحت 25 اکتوبر سے 5 نومبر 2024 کے درمیان کسی بھی پلان کے ساتھ ری چارج کرنے والے صارفین ایز مائی ٹرپ، آجیو اور سویگی جیسے برانڈز سے 3,350 روپے کے واؤچرز کا دعویٰ کر سکیں گے۔