the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 25 جون (یو این آئی) وادی گلوان میں چینی فوجیوں کے ساتھ جھڑپ میں 20 ہندوستانی فوجیوں کی شہادت کے بعد ملک میں چینی سامان کے بائیکاٹ کی تیز ہوتی مہم کے درمیان امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ ہندوستان کی معروف ٹیلی کام کمپنی ریلائنس جیو میں چینی آلات استعمال نہیں کیا جاتا ہے۔
بدھ کے روز ریلائنس جیو میں چینی سامان کے استعمال نہ کرنے کا ذکرکرکے مسٹر پومپیو نے چینی کمپنی ہوآوے کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اب دنیا بھر کی بڑی ٹیلی کام کمپنیاں ہوآوے کے ساتھ معاہدے ختم کررہی ہیں۔
عالمی سطح پر جیو کے ساتھ ٹیلیفونیکا، اورینج



ٹیلسٹرا جیسی کمپنیاں اب صاف ستھری ٹیلی کام کمپنیاں بنتی رہی ہیں۔
کئی چینی ٹیلی کام کمپنیوں کے ساتھ، ہوآوے پر امریکہ سمیت متعدد ممالک نے جاسوسی کا الزام عائد کیا ہے۔ چینی کمپنیوں پر بھی صارفین کے ساتھ ٹیلی کام کمپنیوں سے ڈیٹا چوری کرنے جیسے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ امریکہ نے ہوآوے پر متعدد پابندیاں عائد کردی ہیں، حالانکہ ہوآوے نے اس طرح کے الزامات کی تردید کی ہے۔ ایرٹیلب اور ووڈافون آئیڈیا جیسی ہندوستانی ٹیلی کام کمپنیاں چینی ہوآوے کے ساتھ اپنے نیٹ ورک آپریشن کے لئے کام کر رہی ہیں جبکہ سرکاری بی ایس این ایل زیڈ ٹی ای کے ساتھ کام کرتی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.