نئی دہلی، 10 مارچ(یو این آئی) جیو بزنس نے مائیکرو، سمال اینڈ میڈیم بزنس(ایم ایس ایم ای) کیلئے سستے اور کفایتی براڈ بینڈ پلان لانچ کئے ہیں یہ پلان انٹر پرائزگریڈ فائبر کنیکٹویٹی کے ساتھ ہیں اور ان کے ساتھ کالنگ اور ڈیٹا، دونوں کی سہولت ملے گی
اس کے ساتھ ہی جیو بزنس کے تحت کمپنی ڈیجیٹل سلوشن بھی دے گی جس سے بزنس مالکان کو اپنے کاروبار کے تظم اور اسے فروغ دینے میں مدد ملے گی۔
جیو بزنس کے بارے میں بتاتے ہوئے آکاش امبانی نے کہا کہ مائیکرو، سمال اینڈ میڈیم کاروبار بھارتی معیشت کی بنیاد ہیں۔