the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 24 ستمبر (یواین آئی) مکیش امبانی کی ریلائنس جیو نے شہروں کے بعد اب گاؤں میں بھی اپنی پکڑ مضبوط کرلی ہے جمعرات کو ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ریلائنس جیو نے ووڈا-آئیڈیا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دیہی ہندوستان میں پہلا مقام حاصل کرلیا ہے۔ دیہی علاقوں میں جیو کے صارفین کی تعداد 16.63 ملین سے زیادہ ہوچکی ہے۔
جون میں ریلائنس جیو نے دیہی علاقوں میں 24 لاکھ 45 ہزار سے زیادہ صارفین کو اپنے نیٹ ورک میں شامل کیا۔ اسی عرصہ میں تقریبا 24 لاکھ اور ایئر ٹیل کے 20 لاکھ 68



ہزار دیہی صارفین واوڈا آئیڈیا کو چھوڑ دیا۔ جون کے آخر میں دیہی ہندوستان میں ووڈا۔ آئیڈیا کے صارفین 16.6 ملین اور ایئرٹیل کے تقریبا 15 کروڑ دس لاکھ رہ گئے ہیں۔
یہی نہیں مجموعی صارفین کے معاملوں میں بھی جیو باقی حریفوں سے بہت آگے لگتا ہے۔ جون کے آخر تک 39 کروڑ 72 لاکھ سے زیادہ صارفین جیو نیٹ ورک استعمال کر رہے تھے۔
ریلائنس جیو نے مئی کے مہینے کے مقابلے میں جون میں تقریبا 45 لاکھ نئے صارفین کا اضافہ کیا۔ اس عرصے کے دوران صرف ریلائنس جیو نئے صارفین بنانے میں کامیاب رہا جبکہ دیگر کمپنیوں نے بڑی تعداد میں صارفین کو کھو دیا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.