نئی دہلی، 14 مئی(14 مئی (یو این آئی)) ملک کی سب سے بڑی ٹیلی کام کمپنی ریلائنس جیو نے 4 جی ڈاؤن لوڈ اسپیڈ میں 2 ایم بی پی ایس کی زبردست چھلانگ کے ساتھ اپنا نمبر ون رتبہ برقرار رکھا ہے۔ اپریل کے مہینے کے لیے ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (TRAI) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، جیو کی اوسط 4 جی ڈاون لوڈ اسپیڈ 23.1 ایم بی پی ایس ناپی گئی تھی۔ مارچ کے مہینے میں جیو کی اوسط 4 جی ڈاون لوڈ کی رفتار 21.1 ایم بی پی ایس تھی۔ جیو اپنے آغاز سے ہی ٹرائی کے ڈاؤن لوڈ اسپیڈ ٹیسٹ میں نمبر ون رہا ہے۔
ڈیٹا سے
پتہ چلتا ہے کہ ٹیلی کام کمپنی وی آئی ( ووڈافون۔ آئیڈیا) کی 4 جی ڈاؤن لوڈ کی رفتار میں مسلسل دوسرے مہینے کمی آئی ہے۔ یہ فروری میں ڈاون لوڈ کی رفتار 18.4 ایم بی پی ایس سے گھٹ کر اپریل میں 17.7 ایم بی پی ایس رہ گئی۔ وی آئی کے ساتھ سرکاری بی ایس این ایل کی رفتار گھٹ کر 5.9 پایم بی پی ایس کرآ گئی ہے۔ مارچ میں ایئرٹیل کی ڈاؤن لوڈ کی رفتار 1.3 ایم بی پی ایس سے 13.7 ایم بی پی ایس تک پہنچ گئی۔ اگرچہ اپریل میں اس کی رفتار 14.1 ایم بی پی ایس تک بڑھ گئی ہے، لیکن یہ فروری میں اپنی 15 ایم بی پی ایس رفتار سے اب بھی بہت پیچھے ہے۔