نئی دہلی 13 اکتوبر (یو این آئی) مختلف شعبوں میں کاروبار کرنے والی ملک کی سب سے بڑی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ (آرآئی ایل) کی مکمل ملکیت والی کمپنی ریلائنس نیو انرجی سولر لمیٹڈ (آراین ای ایس ایل) نے جرمنی اور ڈنمارک کی دو کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کیا ہے آراین ای ایس ایل نے منگل کی دیرشب جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ وہ جرمنی کی نیکسویف میں 2.5 کروڑ یورو کی سرمایہ کاری کرے گی۔ ساتھ ہی کمپنی نے ڈنمارک کی اسٹیسڈل کے ساتھ
اسٹریٹجک شراکت داری کا اعلان کیا۔ اس معاہدے پر ڈینمارک کی وزیراعظم محترمہ میٹے فریڈرکسن اور وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں دستخط کئے گئے۔
ریلائنس کے مطابق نیکسویف میں سرمایہ کاری ہندوستانی مارکیٹ کے لیے اسٹریٹجک شراکت داری کے تحت کی گئی ہے۔ اپنے بیان میں آراین ای ایس ایل نے کہا کہ وہ نیکسویف کی 86887 سیریز-سی پریفیرڈ حصص 287.73 یورو فی حصص کے حساب سے خریدے گی۔ اس کے علاوہ آراین ای ایس ایل کو 1 یورو کی شرح سے 36201 وارنٹ بھی جاری کیے جائیں گے۔